حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد حسیب اللہ ولد محمد اسد اللہ مرحوم ملازم روزنامہ سیاست کا 28 نومبر کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر مسجد نور ملک پیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان بود علی شاہ صاحب دبیر پورہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم دسمبر کو مسجد نور قدیم ملک پیٹ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9989245313 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید رشید الدین پٹیل ماڑگی ( برانچ پوسٹ ماسٹر ) کی اہلیہ محترمہ سیدہ نصرت جہاں ( نشاط بیگم ) کا بعمر 40 سال 27 نومبر کی رات 10 بجے حیدرآباد میں اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ابوبکر ، رحمت نگر بنڈلہ گوڑہ میں ڈاکٹر محمد عبدالغفور قادری شیخ التجوید جامعہ نظامیہ نے پڑھائی ۔ تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ عقب قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، سید اکرم الدین نمائندہ منصف ظہیر آباد کی بھاوج تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985135679 پر ربط کریں ۔۔