انتقال

حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید نظیر ولد جناب سید جہانگیر مرحوم ساکن بگل کنٹہ کا یکم نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ بگل کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بشیر باغ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد قادریہ بگل کنٹہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9550683299 ۔ 7329933569 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ ہدایت بانو بنت جناب میر کاظم علی مرحوم اہلیہ جناب محمد ظہور علی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد یکم نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ میت قائم نگر سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس ثواب 3 نومبر 10 بجے دن حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر میں مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885963579 ۔ 9948032491 پر ربط کریں ۔۔