حیدرآباد۔/30اکٹوبر، ( راست ) جناب محمد یونس ولد جناب محمد یوسف مرحوم محکمہ ریلوے کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد ظہر چنتل بستی میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9703820057 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید اسمعیل عرف لالہ کا بعمر 54سال ولد جناب سید برہان مرحوم کا 30اکٹوبراتوار کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین فتح دروازہ جمال بی کا تکیہ میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز منگل یکم نومبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866983385 پر ربط کریں۔
l جناب سید اظہر محی الدین مرحوم کے فرزند مسٹر سید ذاکر محی الدین (شفاعت) کا 30 اکٹوبر کی ابتدائی ساعتوں میں ہارٹ فیل کے سبب انتقال ہوگیا۔ جن کی نماز جنازہ مسجد حکیم میر وزیر علی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین کالا پتھر روڈ پر واقع مسجد شیخین سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ جن کی فاتحہ سیوم یکم نومبر بروز منگل بعد نماز عصر خلوت میں واقع مسجد چمکورہ میں مقرر ہے۔ مرحوم رپورٹ شجاعت کے بڑے اور سید شاکر محی الدین (نعیم) کے چھوٹے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9700255239 یا 9885377332 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
l جناب سید اعظم ولد جناب سید اسماعیل مرحوم ساکن تیگل کنٹہ اچھی ریڈی نگر فلک نما کل رات بعمر 76 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 30 اکٹوبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم یکم نومبر بروز منگل بعد عصر مسجد پیارو میاں مصری گنج میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9949668619 اور 8106254965 پر ربط کریں۔