انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج میر محمد ایوب علی ریٹائرڈ اڈمنسٹریٹیو آفیسر عدالت فوجداری فرزند مولانا شاہ میر محمد ریاست علی چشتی القادری کا 26 اکٹوبر کو بعمر 69 سال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، شاہ میر محمد سلیمان علی قادری غوثی شاہ ، کمال شاہ ، اقبال شاہ ، سرفراز شاہ کے بھائی تھے ۔ پسماندگان میں 4 لڑکے ، 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ زیارت ہفتہ کے دن 4 بجے شام مسجد گنڈے مرزا دودھ باولی میں مقرر ہے ۔ نماز جنازہ 27 اکٹوبر بعد نماز ظہر مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9399938027 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب میر ہدایت علی ولد جناب میر ولایت علی مرحوم کا آج صبح قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ موصوف ریٹائرڈ اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر ، اے پی اسٹیٹ ہاوزنگ بورڈ تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ چھوٹی مسجد مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ زیارت 30 اکٹوبر اتوار کو بعد نماز عصر چھوٹی مسجد مراد نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9949316219 پر ربط کریں ۔۔