حیدرآباد 9 اکٹوبر (راست) الحاج شفیع احمد انصاری ولد جناب محمد قاسم انصاری مرحوم ساکن ماروتی نگر مہدی پٹنم کا مختصر علالت کے بعد بعمر 65 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان متصل جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 11 اکٹوبر بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7 دختران اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9347666630 ، 9700540870 پر ربط کریں۔
دیہانت
حیدرآباد 9 اکٹوبر (راست) مسٹر آر بالیا صدر تلنگانہ اسٹیٹ لاری اونرس اسوسی ایشن کا 5 اکٹوبر کو اچانک دیہانت ہوگیا۔ آخری رسومات پرکما کنٹہ میں انجام دی گئیں۔ وہ سابق ایم پی وی ہنمنت راؤ کے سمدھی ہوتے تھے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 2 لڑکے، 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ وہ اب تک اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں۔ مزید تفصیلات 9849128894 یا 9246108758 پر ربط کریں۔