حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محترمہ شہزادی بی زوجہ جناب شیخ لطیف مرحوم کا 7 اکٹوبر بروز جمعہ کی اولین ساعتوں میں بعمر 105 سال میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد امیر فاطمہ اکبر باغ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اجالے شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد عصر مسجد امیر فاطمہ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9866565530 ۔ 9492254055 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالعقیل عرف ( نظام ) ولد جناب محمد عبدالسلام مرحوم ساکن فلک نما قادری چمن روڈ کا 6 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ انجن باولی مسجد محمدیہ بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین مغل فقیر تکیہ قبرستان شمشیر گنج روڈ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 9 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ انجن باولی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848215778 ۔ 9542099330 پر ربط کریں ۔۔