انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب مرزا نظر علی بیگ ولد جناب مرزا باقر علی بیگ موظف ڈپٹی رجسٹرار کا بعمر 86 سال 3 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 4 اکٹوبر کو دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم و زیارت 6 اکٹوبر کو مسجد قباء تالاب کٹہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9959470163 ۔ 9059000190 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    نیو بھوئی گوڑہ سیتارام باغ کے ساکن جناب محمد عبدالعلیم ولد جناب محمد عبدالکریم موظف محکمہ پولیس کا بعمر 67 سال مختصر سی علالت کے بعد 5 اکتوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ملے پلی جامع مسجد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9989307786 ، 9177927786 پر ربط کریں۔

 
٭٭ محترمہ صفیہ سلطانہ بنت جناب قنبر علی مرحوم اہلیہ جناب غلام نبی مرحوم کا کل انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی میت متصل الاوہ بی بی سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ جناب رضا حسین شہزاد کی والدہ تھیں ۔ مزید تفصیلات سیل نمبرات 9642474368 ، 9390010399 پر ربط کریں ۔

 
٭ جناب سید جہانگیر ولد سید مخدوم مرحوم تاجر منڈی میر عالم کا طویل علالت کے بعد 5اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں بعد عصر ادا کی گئی۔ مسجد پیارو میاں مصری گنج متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 7اکٹوبرجمعہ کو بعد عصر مسجد منصور خاں میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں آٹھ دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9392540262 ، 8374319570 پر ربط کریں۔