انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محترمہ زہرہ سعید زوجہ جناب سعید الدین مرحوم کا بروز اتوار 2 اکٹوبر کو شکاگو ( یو ایس ) میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکشنبہ 3 اکٹوبر کو شکاگو میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی شکاگو میں ہی ہوگی ۔ مزید معلومات کے لیے 8686778012 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مفتی محمد عظیم الدین کی ہمشیرزادی امتہ المجیب پروین زوجہ جناب محمد عبدالستار موظف محکمہ برقی کا طویل علالت کے بعد 2 اکٹوبر کو بہ عمر 60 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد چوک میں 2 اکٹوبر کو بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ مفتی محمد عظیم الدین نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت شجاع الدین صاحب قبلہؒ عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 6 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحومہ ، محمد عبدالباسط پرویز ( حال مقیم امریکہ ) اور محمد عبدالواسع خسرو کی حقیقی بہن تھیں ، فاتحہ سیوم 4 اکٹوبر بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849261988 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب سید قدیر ولد جناب سید مصطفی مرحوم انعام دار ( یلگوٹی ) کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 اکٹوبر مسجد محمدیہ بعد نماز عصر بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران دو فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر 4 اکٹوبر مسجد محمدیہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9652861521 ۔ 9985357178 پر ربط کریں ۔۔