انتقال

حیدرآباد۔ 2 اکتوبر (راست)محترمہ رضیہ خاتون زوجہ جناب سید ناصرالدین کا 30 ستمبر کو یو ایس میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یو ایس میں ادا کی گئی اور تدفین بھی یو ایس میں ہوئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8790730574 پر ربط کریں۔

۰۰۰   سید حبیب حسین ولد جناب سید قاسم تاجر رئیل اسٹیٹ کا بعمر 56 سال ساکن کوئیر کالونی شیخ پیٹ کا 30 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ یکم اکتوبر بعد نماز ظہر نماز جنازہ مسجد توحید نزد سات گنبد ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین فرسٹ لانسر قبرستان درگاہ حضرت احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان دو دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7207612915 یا 9391086375 پر ربط کریں۔