انتقال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب شاکر احمد فرزند جناب فاروق احمد سکریٹری / کرسپانڈنٹ بوسٹن مشن اسکول کالے پتھر کا علالت کے بعد اومیگا ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد چوک ( مرغاں ) میں جمعہ 11 بجے شب ادا کی گئی اور تدفین چشتی چمن منگل ہاٹ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، تعلیمی حلقوں میں اپنے خاموش خدمات کی وجہ نمایاں مقام رکھتے تھے ۔ میلاد کمیٹی کے نائب معتمد تھے ۔ پسماندگان میں والدہ ، اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک صاحبزادی ہے ۔ انتقال کی اطلاع پر تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کو پرسہ دیا ۔ فاتحہ سیوم اتوار 25 ستمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے ۔۔
حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب ملا حیدر ولد عبدالنبی ریٹائرڈ ملازم فشریز ڈپارٹمنٹ کا بہ عمر 80 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد حسنات ، افضل نگر کی مسجد عنبر پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ قبرستان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، سینئیر فوٹو جرنلسٹ عبدالحق کے والد تھے ۔۔
٭٭    بورہ بنڈہ کے سماجی کارکن جناب شیخ محبوب قادری ولد مولوی شیخ احمد مرحوم کا بعمر 73 سال 21 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد معراج بورہ بنڈہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان حضرت تھرتھرے صاحبؒ بنسی لال پیٹ میں عمل میں آئی ۔ زیارت آج مسجد معراج میں منعقد ہوئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند دو دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات مرحوم کے بھائی جناب شیخ معین کے سیل نمبر 9849468464 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔