حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد خواجہ سلیمان ریٹائرڈ فورمین بی ایچ ای ایل کا 20 ستمبر کی صبح بعمر 76 سال انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور ایک فرزند اور 5 دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ جمال بی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد وزیر علی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9247822733 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حسن بن صالح عرف حسین پریمی ولد جناب صالح بن عبید مرحوم کا بعمر 65 سال 19 ستمبر بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان قادری باغ عنبر پیٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 22 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ عنبر پیٹ میں مقرر ہے ۔ ( مرحوم حسین پریمی ، حسین صالح الکثیری ( مالک پنجاب ڈائری فارم ) کے بڑے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9666050958 ۔ 8686210259 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید جعفر علی ولد جناب سید صفدر علی کا بعمر 64 سال ساکن لکڑی کا پل کا 19 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 20 ستمبر کو مسجد حسینی لکڑی کا پل میں ادا کی گئی اور تدفین شانتی نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885278650 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عبدالنعیم انجینئر حال مقیم جدہ مالک شمع ہوٹل مغل پورہ فرزند الحاج محمد عبدالہادی مرحوم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کا 20 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد امر اللہ شاہ مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346943660 ۔ 9849465313 پر ربط کریں ۔۔
٭ الحاج سید شاہ کریم الدین حسینی القادری ولد مولانا سید شرف الدین قادری مرحوم کا21 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ مسجد کمیلہ میں بعد مغرب نماز جنازہ اداکی گئی ۔ خانقاہ حیدریہ یاقوت پورہ میں تدفین عمل میں آئی۔ زیارت 22ستمبرکو بعد عصر پتھر کا مکان یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے9989419260 ، 7013236095 پر ربط کریں۔
٭ ڈاکٹر سید عبدالحامد ولد سید عبدالرحمن موظف پروفیسر جامعہ عثمانیہ آرٹس کالج کا 20ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد بغدادیہ سنتوش نگر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی تدفین مدینہ مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم ، جناب سید احمد انجینئر کے والد تھے۔ تفصیلات کیلئے 9440284361 ، 8121743887 پر ربط کریں۔
٭ الحاج خواجہ عبدالرحیم ولد محمد عبدالحفیظ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22ستمبر کو بعد ظہر مسجد قادریہ نشیمن نگر میں ہوگی۔ تدفین مسجد کے قریب واقع قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کے لئے 9866095343 پر ربط کریں۔