انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالغفور ایڈوکیٹ ولد جناب محمد حنیف مرحوم کا 13 ستمبر کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد معراج کرماگوڑہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686969054 ۔ 9951646812 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ ممتاز جہاں زوجہ جناب محمد فاروق شریف کا بروز پیر 12 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد نور ، حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین نورانی مسجد بارکس میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686139344 ۔ 9948570990 پر ربط کریں ۔۔

 

انتقال
٭٭ جناب محمد عبدالرحمن عرف ( بابا جانی ) موظف ملازم محکمہ جنگلات ڈی ایم گیٹرون ولد جناب محمد عبدالغفور مرحوم کا 14 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد سید احمد شاہ سعادات نگر شاہین نگر پہاڑی شریف روڈ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9490054545/ 9000095151 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ سراج سلطانہ زوجہ جناب محمد شریف الدین بنت جناب محمد عبدالباری مرحوم ساکن دودھ باؤلی حیدرآباد کا 13 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 ستمبر کو جامع مسجد میر وزیر علی ، فتح دروازہ میں ادا کی گئی ۔ زیارت بروز جمعہ 16 ستمبر کو نماز عصر مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ محترمہ مرحوم جناب محمد عبدالقدیر صدر میناریٹیز کوآرڈینیٹر اینڈ کنسلٹنسی اسوسی ایشن کی ہمشیرہ نسبتی ہوتی تھیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔

شکاگو امریکہ میں انتقال
حیدرآباد /14 ستمبر ( راست ) محترمہ نذہت تنویر سلطانہ زوجہ جناب محمد معین الدین مرحوم کا شکاگو امریکہ میں بروز منگل 13 ستمبر 2016 کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 14 ستمبر کو شکاگو میں ہی عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9676180142 پر ربط کریں ۔