انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید خواجہ امین الدین ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ اے جی آفس کا سڈنی آسٹریلیا میں انتقال ہوا ۔ وہ برسوں سے اپنے فرزندان کے ساتھ آسٹریلیا میں مقیم تھے ۔ نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ 7 ستمبر کو سڈنی میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان سید رضی الدین ، سید رفیع الدین اور ڈاکٹر سید سمیع الدین ، دختر رضوانہ شاہین شامل ہیں ۔۔

حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد ظہور الدین فاروقی ولد جناب محمد غوث فاروقی مرحوم وظیفہ یاب مدرس مدرسہ دارالعلوم و جامعہ عثمانیہ کا 6 ستمبر بوقت فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 ستمبر بعد نماز عشاء مسجد عروب شاہ علی بنڈہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان سلطان دائرہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات 24381236 ۔ 8297371668 ۔ 9550324852 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

شمس آباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : محترمہ قادراں بی زوجہ شیخ محبوب مرحوم ساکن شمس آباد کا بہ عمر 85 سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ محمد غوث ٹیچر کی والدہ تھیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اولیاء بی صاحبہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 8 ستمبر بعد نماز عصر جامع مسجد شمس آباد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9948267341 ۔ 9951418224 پر ربط کریں ۔۔