حیدرآباد 4 ستمبر (راست) محترمہ شہزادی بیگم زوجہ جناب محمد محبوب علی مقطعہ دار کا 4 ستمبر کو بعمر 66 سال انتقال ہوگیا۔ 5 ستمبر کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر مدینہ مسجد دلشاد نگر کالونی حیدرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین شاہ میر پیٹ کتور میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 6 ستمبر کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد دلشاد نگر ریتی باؤلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7032702906 یا 9700788654 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 4 ستمبر (راست) محترمہ افسری بیگم زوجہ ڈاکٹر سید محمد علی مؤظف میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ صدر مسجد انتظامی کمیٹی دلشاد نگر کالونی مہدی پٹنم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد دلشاد نگر کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ شریف بغدادی شاہؒ لنگرحوض میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985742475 پر ربط کریں۔
جناب محمد منور عقیل ولد جناب ڈاکٹر محمد عبدالرشید مرحوم ساکن گوشہ محل نہرہند نگر کا مختصر علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم 6 ستمبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد صوفیہ گونہ محل نہری نگر میں مقرر ہے۔ مرحوم ڈاکٹر محمد مظفر شکیل کے بھائی تھے۔ تفصیلات فون نمبر 24614219 یا موبائیل 8897605447 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
محترمہ حمیدہ بانو زوجہ خواجہ معین الدین (ریٹائرڈ الکٹرسٹی بورڈ) کا اتوار 4ستمبر کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 6ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849272397‘ 9966550224 پر ربط پیدا کریں۔