حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( فیاکس ) : جناب خواجہ غلام احمد وظیفہ یاب ڈپٹی کلکٹر حیدرآباد و صدر ویلفیر اسوسی ایشن نیو ملک پیٹ کالونی و شعیب میموریل لائبریری کا بروز اتوار 9 بجے شب اپولو ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد ظہر مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان عثمان پورہ متصل مسلم میرنٹی ہاسپٹل عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 30 اگست بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندہ گان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند انجینئر امتیاز احمد سعودی عرب ، ڈاکٹر الیاس احمد کینڈا ، اروز احمد بنک آفیسر برانچ جوبلی ہلز کے علاوہ پانچ لڑکیاں سعودی عرب و کینڈا میں مقیم ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848057025 ۔ 4071638000 پر ربط کریں ۔۔