انتقال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محسن عباس ولد مولوی قاسم عباس مرحوم کا 24 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا شبر رضا مصطفوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم صحافی جناب باقر محسن کے بہنوئی تھے ۔ مجلس زیارت 26 اگست بعد نماز جمعہ مسجد اہلبیت آصف نگر مقرر ہے ۔ مولانا سید ظفر یاب حیدر رضوی مخاطب کریں گے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر و فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032009110 ۔ 9676836786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد جہانگیر ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم موظف اکاونٹنٹ الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ کا بعمر 88 سال بروز جمعرات 25 اگست کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنامہ مسجد ظفریہ ، جی ایم نگر پھسلبنڈہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف بالا پور میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد ظفریہ پھسلبنڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019612886 ۔ 8019612887 پر ربط کریں ۔۔