حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( راست ) : سیدہ حیدر فاطمہ عابدی مرحومہ بنت سید امجد حسین عابدی مرحوم اہلیہ سید آغا حیدر عابدی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ میت مرحومہ کے مکان روبرو قائم نگر کوہ قائم سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ قبلہ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 4 اگست 4 ساعت عصر بمقام عاشور خانہ زین العباس قائم نگر میں مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی خطاب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700706656 ۔ 9866982686 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید ریاض الدین احمد فرزند سید یوسف الدین احمد صاحب مرحوم ساکن سمتا کالونی ٹولی چوکی کا یکم اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 اگست بعد نماز ظہر مسجد اقصیٰ سات گنبد روڈ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختران و 2 فرزندان شامل ہیں ۔ مرحوم جوائنٹ ڈائرکٹر O.S.D.B.C ویلفیر ڈپارٹمنٹ سے ریٹائر ہوئے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8886995939 ۔ 9848490260 پر ربط کریں ۔۔