حیدرآباد۔ 31 جولائی (پریس نوٹ) انتہائی افسوس کے ساتھ اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ حیدرآباد کے ممتاز شاعر جناب امان علی ثاقب صابری ساکن پرانی حویلی کا بعمر 92 سال اتوار کے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم اگست دوشنبہ کو بعد نماز ظہر مسجد آصفیہ، پرانی حویلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین عارف نگر توپران، نظام آباد قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں چار لڑکیاں اور تین لڑکے بشمول ڈاکٹر احمد عرفانی، ڈاکٹر نعمان کے ایس اے اور احسان انجینئر کے ایس اے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9866303598 یا 04024573471 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ صغرا سلطانہ زوجہ جناب سید جمیل احمد مرحوم کا 30جولائی بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عبداللہ شاہ قبلہ ؒ شاہ علی بنڈہ مغلپورہ میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ سید شاہ میرا حسینی چشتی ؒ کمرخی گنبد ضیاء گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزند، ایک دختر شامل ہیں۔ مرحومہ سابق ایم ایل اے یونس سلطان صاحب کی تایا زاد ہمشیرہ تھیں اور محمد سلطان منیجنگ ڈائرکٹر و زیر سلطان ٹوباکو کمپنی کی پوتری تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے9505666895 پر ربط کریں۔
٭ الحاج محمد بدر الدین ولد جناب محمد شرف الدین سابق منیجر کوآپریٹیو بینک نظام آباد کا آج صبح اچانک انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ تدفین یکم اگسٹ کو قبرستان متصل مسجد روضتہ الحدیث رین بازار میں بعد نماز ظہر عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9248904415 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/31جولائی، ( راست ) سابق وزیر قانون حکومت آندھرا پردیش جناب آصف پاشاہ کی اہلیہ محترمہ آمنہ احمدی کا آج صبح طویل علالت کے بعد بعمر78 سال انتقال ہوگیا۔ مرحومہ ، جناب عبدالستار صوبیدار اورنگ آباد اور سابق معتمد پیشی آصف سابع نواب عثمان علی خان کی صاحبزادی تھیں۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی نزد سینٹ آنس کالج مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگا ن میں شوہر کے علاوہ دو لڑکے مسٹر ظہور احمد ( مقیم آسٹریلیا ) ، مسٹر آفاق تنویر کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885632595 ، 040-23536740 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/31جولائی، ( راست) ڈاکٹر محمد شجاعت الدین خان ولد جناب محمد امین الدین خان مرحوم کا 29 جولائی بروز جمعہ بلیک برن یو کے میں انتقال ہوگیا۔ تدفین بلیک برن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966483396 یا 040-24822391 پر ربط کریں۔