انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد صدیق علی ولد جناب محمد اشرف علی کا بعمر 65 سال ساکن کوٹلہ عالیجاہ کا انتقال 29 جولائی کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قادر الدولہ میں ادا کی گئی اور تدفین مولا کا چھلہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 31 جولائی کو مسجد قادر الدولہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8143904591 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ صفیہ انصاری زوجہ جناب جلیل انصاری کا 28 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی سنتوش نگر کالونی مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885831620 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب سید اسمعیل ولد سید وہاب بعمر 26 سال کا 28 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ شاہی جامع مسجد ونچی پیٹھ وجئے واڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین گورنر پیٹھ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 جولائی اتوار بعد نماز عصر شاہی جامع مسجد ونچی پیٹھ وجئے واڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7396105009 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب سید مبشر رضا موسوی المعروف عمران موسوی ابن سید اسمعیل حسین موسوی المعروف جمشید موسوی کا 28 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری نے پڑھائی اور تدفین عاشور خانہ قطبی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز ہفتہ 30 جولائی کو 4 ساعت شام بیت القائم پرانی حویلی میں مقرر ہے ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9100931487 ۔ 9246309680 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد عثمان سیٹھ اے پی ایس ای بی آفیسر وظیفہ یاب و رکن جماعت اسلامی و معتمد مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ ساکن بنجارہ ہلز کا بعمر 84 سال طویل علالت کے بعد بروز جمعہ بعد فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد مغرب ادا کی گئی جب کہ تدفین مسجد قبور امیر پیٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440528912 ۔ 9010019777 پر ربط کریں ۔۔