٭٭ جناب محمد عبدالقیوم ولد جناب محمد عبدالکریم کا بروز جمعرات 28 جولائی کو دواخانہ عثمانیہ میں بعمر 71 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد محمدیہ ، مسجد گڈہ رحمت نگر میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9948267151 پر ربط کریں ۔
٭٭
محترمہ کنیز زہرا ( ٹیچر ) بنت جناب سید محمد علی عابدی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 جولائی کو الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی اور تدفین الاوہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز جمعہ 5 بجے شام عاشورخانہ حسنین نورخان بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848871330/ 8686333297 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( راست ) : الحاج ولی الدین احمد ولد جناب امیر الدین مرحوم کا 28 جولائی کو بعد فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد باغ جہاں آراء میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین حضرت روشن دل قادریؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جامع مسجد باغ جہاں آراء میں 29 جولائی کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 65188487 ۔ 9848724794 پر ربط کریں ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔۔
٭٭ محترمہ فاریہ عفیفہ سلطانہ اہلیہ جناب احمد عبدالمنعم ہزاری مرحوم ساکن ذاکر حسین کالونی سعید آباد کا 28 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اجالے شاہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت اجالے شاہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9985200425 ۔ 9959647163 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عظمت النساء زوجہ جناب محمد کلیم اللہ مرحوم عرف قیصر بھائی ریلوے ملازم کا 28 جولائی بروز جمعرات بعد مغرب خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ 29 جولائی کو بعد نماز جمعہ مسجد محی النساء ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان متصل مسجد الہی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے شامل ہیں ۔ مرحومہ ، محمد عبدالباری ممبر کمیشن آف انکوائری حکومت تلنگانہ کی حقیقی ہمشیرہ ہوتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985138603 ۔ 7702137653 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد کاظم حسین ولد جناب محمد محمود حسین مرحوم ، ساکن تالاب کٹہ کا بروز جمعرات 28 جولائی کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد صدیق اکبرؓ ، عیدی بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704094794 ۔ 9030448946 پر ربط کریں ۔۔