انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( راست ) : حافظ و قاری ابوالحسن سید محمد شاہ المعروف حبیب محمد الحسینی ( حبیب پاشاہ ) ولد حضرت سید جعفر شاہ المعروف حبیب شاہ جعفر الحسینی (خلیفہ حضرت حسرت صدیقیؒ ) کا 19 شوال م 25 جولائی بروز پیر صبح 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی ۔ تدفین بارکس کے بڑے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 شوال بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد حکیم وزیر علی دودھ باولی میں مقرر ہے ۔مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9885546058 ۔ 9395314933 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد مستان علی ولد جناب محمد نینو میاں مرحوم ( گنبد والا ) ساکن معین پورہ فتح دروازہ کا بعمر 80 سال 27 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان معین پورہ فتح دروازہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد مسکین فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948278852 ۔ 9247521471 پر ربط کریں ۔۔

 

انتقال
٭٭    جناب محمد شفیع اللہ ( نامپلی اسٹیشن ماسٹر ) ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28 جولائی کو بعد عصر مسجد عثمان ، سن سٹی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے 9885667684 ۔ 9160215285 پر ربط کریں ۔۔