انتقال

حیدرآباد 27 جون (راست) خواجہ نورالحسن عرف جیلانی ساکن اکبر باغ کا 26 جون بروز اتوار رات 8 بجے انڈو امریکہ ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا۔ نماز جنازہ 27 جون بروز پیر مسجد اُجالے شاہ صاحب قبلہؒ میں بعد فجر ادا کی جائے گی۔ متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم منگل 28 جون عصر تا مغرب مسجد عالیہ بیگم صاحبہ اکبر باغ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9885445099 ، پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔