انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( راست ) : ریاض سعودی عرب میں قیام پذیر 3 نوجوانوں نے گذشتہ ہفتہ بعد ادائیگی عمرہ و زیارت روضہ اقدس ﷺ کے بعد مدینہ منورہ سے 18 جون کو روانہ ہوئے تھے ۔ شام 6 بجے قومی شاہراہ القسیم کے مقام پر خوفناک سڑک حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ حیدرآبادی 2 انجینئروں کا موقع واردات پر ہی انتقال ہوگیا جب کہ تیسرا اڑیسہ کا نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ مہلوکین میں محمد شہاب الدین عرف عمران 26 سال میکانیکل انجینئر ساکن جہاں نما ، دوسرا نوجوان 25 سال میکانیکل انجینئر عبدالمعید ساکن ملے پلی شامل ہیں ۔ محمد شہاب الدین عمران کی تدفین 23 جون کو بعد نماز تراویح عقلت السقور التقسیم میں عمل میں آئی جب کہ مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد امیرحمزہ جہاں نما میں ادا کی گئی ۔ محمد شہاب الدین ڈاکٹر خالد محی الدین کے برادرخورد تھے ۔ ان کی فاتحہ سیوم ہفتہ بعد نماز عصر مسجد امیر حمزہ جہاں نما میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9347123666 ۔ 9848423933 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    حیدرآبادی نوجوان انجینئر جناب محمد عبدالمعید حال مقیم ریاض ( سعودی عربیہ ) ولد جناب محمد فہیم الدین ٹیکمالی عمر 24 سال کا بعد ادائیگی عمرہ بہ حالت روزہ کار حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز عشاء مسجد کنگ خالد ام الحمام ریاض میں ادا کی گئی اور تدفین متصل مسجد قبرستان عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 25 جون بعد نماز عصر مسجد گل بانو زنانی راستہ درگاہ یوسفینؒ نامپلی میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھرا پردیش کے سالی کا لڑکا تھا ۔ مزید معلومات کے لیے 8179682374 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( راست ) : محقق ، نقاد ، لغت نویس اور ادبی مورخ ڈاکٹر سیدہ جعفر کا 24 جون کی صبح ایک بجے انتقال ہوگیا ۔ تدفین اسی روز دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ وہ عثمانیہ یونیورسٹی اور سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد کے موظف پروفیسر و صدر شعبہ اردو تھیں ۔ سیدہ جعفر 33 کتابوں کی مصنفہ تھیں ۔ آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی کے مخدوم ایوارڈ کے علاوہ ملک کی اکیڈیموں سے انہیں خاص ایوارڈ مل چکے ہیں ۔ سیدہ جعفر کو ’ مجلس فروغ اردو ‘ دوہا ( قطر ) کا انٹرنیشنل ایوارڈ مل چکا ہے ۔ سیدہ جعفر مختلف اکیڈیموں کے علاوہ ساہتیہ اکیڈیمی نئی دہلی اور نیشنل کونسل فار پرموشن آف اردو لینگویج نئی دہلی کی رکن رہ چکی ہیں ۔ ساہتیہ اکیڈیمی نے سیدہ جعفر کو Writer in Residence کے اعزاز سے بھی نوازا ہے ۔ ان کے بڑے فرزند ڈاکٹر سید نوازش مہدی میکانیکل انجینئرنگ کے پروفیسر اور چھوٹے بیٹے کیپٹن سید حسین مہدی پائیلٹ کی حیثیت سے دکن چارٹرس میں برسرکار ہیں ۔ مجلس زیارت ہاشم نگر ، لنگر حوض حیدرآباد میں اتوار 26 جون کو شام پانچ بجے منعقد ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908513827 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( راست ) : جناب مرزا مہدی علی بیگ ولد جناب مرزا مصطفی علی بیگ مرحوم سکریٹری آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن حیدرآباد پروپرائٹر سابق ہوٹل ناز نامپلی درگاہ یوسفینؒ کا 23 جون کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز شنبہ 4-30 بجے دن عاشور خانہ حسنین نور خاں بازار میں منعقد کی گئی ہے ۔ مرحوم صدر آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن میر ہادی علی کے برادر نسبتی اور سید مونس حسین جعفری ایڈوکیٹ کے سسر تھے ۔۔

٭٭    جناب مہدی علی بیگ ولد جناب مرزا مصطفی علی بیگ ساکن ملک پیٹ کا مختصر علالت کے بعد جمعرات 23 جون کو انتقال ہوگیا ۔ مجلس زیارت 25 جون کو 4-30 بجے شام عاشور خانہ حسنین نور خاں بازار مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9550148496 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب سید عظمت اللہ حسینی قیصر (انڈین ایرفورس ) کا انتقال 24 جون کو ہوگیا ۔ تدفین قطب شاہی بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 جون کو مسجد قطب شاہی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849969177 ۔ 9700516163 پر ربط کریں ۔۔