انتقال

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : الخبر سعودی عرب میں حیدرآباد کی علمی شخصیت اور ماہر اقتصادیات خواجہ عبدالفرید صدیقی فرزند خواجہ عبدالرحیم مرحوم کا ایک سڑک حادثہ میں منگل کو انتقال ہوگیا وہ العظیم گروپ الخبر سعودی عرب میں برسر خدمت تھے ۔ خواجہ عبدالفرید صدیقی نے حیدرآباد سے بی بی اے ، ایم بی اے اور ایم فل ( فینانس ) سے کیا تھا اور ایک امریکی یونیورسٹی سے فینانس میں پی ایچ ڈی کررہے تھے ۔ وہ سماجی رابطہ کے سائٹس کی اہم شخصیت تصور کئے جاتے تھے ۔ 45 سال کی عمر میں ہی خواجہ فرید الدین صدیقی نے اپنے بلاگ پر بزنس مینجمنٹ فینانس اکاونٹنگ ، مینجمنٹ اکاونٹنگ ، فینانس اینڈ مینجمنٹ کنسلٹنگ ، انگریزی میں مہارت حاصل کرنے کے طریقوں سافٹ ویر انجینئرنگ کے علاوہ صحت وطب و اسلامیات پر انگریزی میں بے شمار مضامین تحریر کرتے ہوئے پیش کرتے تھے ۔ ان کے بلاگ نے کم عرصہ میں ہی کافی مقبولیت حاصل کی تھی ۔ شکر گنج اندرون فتح دروازہ کے ساکن خواجہ عبدالفرید صدیقی کے اچانک انتقال کی اطلاع پر ان کے دوست احباب میں صدمہ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ وہ اپنے بلاگ expertscolumn.com پر معلوماتی مضامین پوسٹ کیا کرتے تھے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کنسلٹنٹ آف انڈیا کے ایک انفرادی رکن کی حیثیت سے بھی انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں ۔ نماز جنازہ اور تدفین کے بارے میں تفصیلات کے لیے فون نمبر 9700051839 ۔ 7702389988 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔