انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( راست ) : نواب غلام خواجہ قطب الدین خاں فرزند نواب غلام محی الدین خاں مرحوم ( عرف پاشاہ نواب ) کا 31 مئی کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد متصل البیٹ ڈائیگناسٹک سنٹر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت بندے شاہ صاحب قبلہ پھسلبنڈہ عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885334267 پر ربط کریں ۔۔
٭ الحاج این محبوب علی ولد این عبدالوہاب صاحب مرحوم ساکن بھولکپور مشیرآباد حیدرآباد عمر 72سال کا مختصر سی علالت کے بعد آج شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2 جون بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7لڑکے اور 4لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9247404129 پر ربط کریں۔
٭ سید علیم ولد سید محمود صاحب مرحوم عمر 23سال کا اچانک دماغ کے رگ پھٹنے کی وجہ سے منگل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 31مئی کو بعد نماز عصر جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد مشیرآباد کے قریبی قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9640066737 پر ربط کریں۔