انتقال

٭ جناب محمد سراج محی الدین ( سعید ) موظف بی ایس این ایل عمر 63سال ساکن مراد نگر کنٹہ ولد جناب محمد میران محی الدین مرحوم کا طویل علالت کے بعد 30اگسٹ اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔ بعد نماز ظہر مسجد صدیقی مراد نگر کنٹہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین شانتی نگر قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم یکم ستمبر بروز منگل مسجد صدیقی کنٹہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9642316911 پر ربط کریں۔
٭ امیر شہری جمعیت اہلحدیث حیدرآباد و سکندرآباد مولانا عبدالرحمن فاروقی کے چھوٹے بھائی جناب عبدالخالق فاروقی کا آج صبح بعمر 75سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ نماز جنازہ مسجد توحید قطب شاہی گلشن کالونی نزد سات گنبد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حکیم پیٹ کنٹہ ٹولی چوکی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9293009342پر ربط پیداکریں۔