انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مئی (راست) جناب محمد کریم الدین احمد ولد جناب محمد غیاث الدین احمد کا 27 اپریل کو نیوجرسی میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم بیگم پیٹ ایرپورٹ کے سابق ٹریفک سپرنٹنڈنٹ تھے۔ نیوجرسی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 دختران اور دو فرزند شامل ہیں۔ جناب مختار حسین حال مقیم ریاض جوائنٹ سکریٹری تنظیم ہم ہندوستانی کے خسر ہوتے تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8801737330 پر ربط کریں۔