حیدرآباد ۔ یکم ؍ مئی (راست) الحاج محمد یوسف الدین سیول انجینئر ولد جناب الحاج محمد لطیف الدین کا بعمر 50 سال جمعہ کو جدہ میں انتقال ہوگیا۔ ان کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں سعودی جرمن ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ آج اتوار کو بعد نماز فجر حرم شریف میں ادا کی گئی۔ جدہ سے بھی کافی تعداد میں لوگوں نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ان کی تدفین جنت المعلیٰ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور ایک لڑکا محمد سرتاج الدین یوسف ہیں۔ برادران میں ڈاکٹر محمد عارف الدین (جدہ)، ڈاکٹر محمد اکرام الدین (شکاگو)، جناب محمد آصف الدین حیدرآباد شامل ہیں۔ جدہ میں ان کے کفیل کے علاوہ دوست احباب اور رشتہ داروں نے ان کے انتقال پر کافی دکھ کا اظہار کیا اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی اور ان کے ورثاء کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔ تفصیلات کیلئے 9959614857 حیدرآباد 966-505360732 (جدہ) پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔