انتقال

دیگلور ۔14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قاضی سید احمد علی ولد قاضی سید فاروق علی ( موظف ملازم بلدیہ ) کا بعمر 80 سال انتقال ہوا ۔ ساکن محلہ آزاد کالونی ، دیگلور کا مختصر سی علالت کے بعد قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوا ۔ 13 اپریل چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد حضور گنج ( عیدگاہ ) میں نماز جنازہ ملوی عبدالحفیظ نے پڑھائی اور تدفین درگاہ شریف سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں سات بیٹے ، پانچ بیٹیاں ، پوتے پوتیاں ، نواسے ہیں مزید معلومات 08793131258 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔