انتقال

میدک۔ 29 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمود حسین ہاؤز الیکٹریشین ولد جناب محمد حسین مرحوم موظف مائناریٹیز کا قلب پر حملے کے باعث 58 سال کی عمر میں 29 مارچ بروز منگل بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد جامع میں ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان نزد بڑی درگاہ جیلانی گڈہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو شریک حیات کے علاوہ تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ مرحوم کے بڑے فرزند ایک ماہ قبل ہی ملازمت کیلئے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ مرحوم، جناب احمد حسین افسر بھائی موظف انجینئر پنچایت راج کے چھوٹے بھائی اور جناب محمد کاظم حسین مرحوم فروٹ مرچنٹ کے بڑے بھائی تھے۔ انتقال کی خبر سن کر متعلقہ وارڈ کونسلر (صدرنشین بلدیہ) مسٹر اے ملکارجن گوڑ، کونسلر بلدیہ خواجہ سہیل محی الدین کے علاوہ دیگر نے مرحوم کے مکان پہنچ کر دیدار کیا اور صدمہ کا اظہار کیا۔