انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عبدالقدیر المعروف بابو بھائی ولد جناب محمد عبدالرحمن مرحوم ( رحمن اینڈ سنس ٹیلرس و والگا اینڈ کو ٹیلرس عابڈس گن فاونڈری ) کا 28 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد غوثیہ فرحت نگر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مدرسہ انوار مدینہ حسن نگر پانی کی ٹانکی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز منگل 29 مارچ جامع مسجد غوثیہ فرحت نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9397877030 ۔ 9515873341 پر ربط کریں ۔۔

**  جناب سید انیس الدین ساجد جونیئر اکاونٹس آفیسر اے پی سی پی ڈی سی ایل حیدرآباد ولد جناب سید بشیرالدین مرحوم نبیرہ نواب نصرت جنگ اولیٰ کا بعارضہ قلب 27 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ 27 مارچ کو نماز جنازہ مسجد سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی میں بعد عصر ادا کی گئی ۔ مفتی صادق محی الدین نے نماز جنازہ پڑھائی جبکہ تدفین درگاہ قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور چار صاحبزادگان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 29 مارچ کو بعد نماز عصر سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9030141597 یا 09176653663 پر ربط کریں۔

 

٭٭    جناب مرزا مرتضیٰ علی بیگ المعروف علی بھائی ولد جناب مرزا محمد علی بیگ مرحوم پروپرائٹر محمد علی بیگ اینڈ کمپنی کلاتھ مرچنٹ چارمینار کا 27 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر میں اسی دن بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد ہذا میں 29 مارچ کو بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849309684 ۔ 9701004638 پر ربط کریں ۔۔