انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب اسد اللہ شریف ولد جناب جہانگیر شریف موظف اسسٹنٹ ایکسائز سپرنٹنڈنٹ محکمہ اکسائز کا 20 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد فاروق عمر اللہ ، جانکی نگر میں ادا کی گئی ، تدفین احاطہ درگاہ بادپاؒ ، فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو دختران اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885372025 ۔ 9966107843 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد غوث خاں ولد جناب محمد بہادر خاں مرحوم سابقہ ساکن برہمن واڑی یاقوت پورہ حال مقیم ناگاباولی نزد درگاہ سونٹے پیر کوٹلہ احسن اللہ خاں کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ المعروف ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل مدینہ مسجد قبرستان یثرب نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9705473167 ۔ 7097308994 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز جمعہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔۔
٭٭    جناب محمد سیف اللہ صدیقی عمر 36 سال ساکن ٹولی چوکی کا آج شام بوجہ ہارٹ اٹیک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 جولائی کو جامع مسجد معظم پورہ ( ملے پلی ) میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد یکخانہ یاقوت پورہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 24 جولائی بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد معظم پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8008473486 پر ربط کریں ۔۔

 

٭٭    محترمہ سیدہ ظہیر النساء بیگم زوجہ جناب محمد جمیل الدین احمد صاحب مرحوم مقطعہ دار مکہ راج پیٹھ ضلع میدک حال مقیم رین بازار یاقوت پورہ کا 21 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان درگاہ اجالے شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 23 جولائی بعد نماز عصر مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985011471 ۔ 9885909226 پر ربط کریں ۔۔