حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) : جناب شیخ طاہر عرف سلیم ولد جناب شیخ عامر ، تاجر اولڈ موٹر پارٹس افضل گنج ساکن دبیر پورہ کا بعمر 45 سال ، 26 فروری کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا کی جاکر تدفین قبرستان عقب مسجد شرف خاں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم ، مسجد وزیر النساء روبرو درگاہ حضرت کملی والے شاہؒ دبیر پورہ میں 28 فروری اتوار بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ معلومات کے لیے 9392720730 یا 9885800838 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید سعید الدین احمد ولد سید معین الدین علی مرحوم تاجر سعودی عرب جدہ کا 27 فروری کو صبح 12 بجے انتقال ہوگیا ۔ تفصیلات کے لیے 9849021013 ۔ 9866872664 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد بابا غوث الدین اے سی او آفیسر ولد محمد بابا شجاعت الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ تدفین علی نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 فروری بروز اتوار مسجد نور علی نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849358602 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ حسین بی زوجہ شیخ بڈھن قادری مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد وزیر علی میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949654593 ۔ 9866831559 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب فرید محمد خاں ولد عبدالعزیز خاں صاحب مرحوم ، پیشہ نقشہ نویس ( ڈرافٹس مین ) کا بعمر 54سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد فاطمہ ، پھسلبنڈہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب قبلہؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 28 فروری کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704998484 پر ربط کریں ۔۔