حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج حبیب صالح ولد جناب حبیب عمر مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا وہ 74 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ 25 فروری کو بعد نماز ظہر عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ عبداللہ بن علی غازی بنڈہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 فروری بروز ہفتہ بعد عصر مسجد قوت اسلام ( عربوں کی مسجد ) میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9948080754 ۔ 7416859315 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سید نظام الدین قریشی انجینئر شکاگو (امریکہ ) کی اطلاع کے بموجب ان کے برادر نسبتی ڈاکٹر محمد ظفر اقبال پروفیسر النیور یونیورسٹی شکاگو ولد جناب محمد عبدالرحیم مرحوم قدیم سکونت ملے پلی کا کل شکاگو میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ 26 فروری کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد شکاگو میں ادا کی جائے گی اور تدفین عمل میں آئے گی ۔ مرحوم کے برادر جناب محمد فخر اقبال حال مقیم شکاگو سے حیدرآباد میں فون نمبر 8977644887 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔
٭٭ جناب محمد عنایت حسین خاں ولد جناب محمد سعد اللہ خاں مرحوم ساکن سلیم نگر کالونی کا طویل علالت کے بعد بعمر 64 سال ، 25 فروری کو صبح 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد سلیم نگر کالونی میں بعد ظہر ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز شنبہ بعد نماز عصر جامع مسجد سلیم نگر کالونی میں مقرر ہے ۔ نماز عصر ٹھیک 5 بجے ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246592676 پر ربط کریں ۔۔