انتقال

اوٹکور ۔ 15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور کا نوجوان عبدالنعیم پورلہ ولد عبدالستار پورلہ بعمر 28 سال حیدرآباد میں مزدوری کا کام کرتے ہوئے اپنا اور والدین کا پیٹ پالتا تھا۔ موٹر سیکل سے جارہا تھا مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا۔ سر پر گہری چوٹ لگی تھی۔ یہ واقعہ پولیس اسٹیشن کے قریب حیدرآباد میں پیش آیا۔ پولیس نے فوراً گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا۔ بعدازاں والدین کو اطلاع ملی۔ شدید زخمی حالت کے سبب انتقال ہوگیا۔ نعش اوٹکور لائی گئی۔ آبائی قبرستان اوٹکور میں بدیدہ نم سپرد لحد کیا گیا۔ نماز جنازہ مسجد اہلحدیث سلفی نگر میں ادا کی گئی۔ جلوس جنازہ میں اوٹکور کے ہندو مسلم و سیاسی مذہبی دوست احباب کی کثیر تعداد موجود تھی۔