انتقال

سرپور ٹاون /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون کے متوطن اور نظام دور حکومت کے پٹواری جناب ایم ستیہ نارائن عمر 95 سال کا 8 فروری کے روز اپنے مکان میں انتقال ہوگیا ۔ ایم ستیہ نارائن سابقہ پٹواری سرپور ٹاون کے بزرگ لوگوں میں شمار کیا جاتا تھا اور ہیڈ ماسٹر ایم رادھا کشن کے والد تھے ۔ آج 9 فروری کے روز ایم نارائن سابقہ پٹواری کے افراد خاندان سے مقامی اور غیر مقامی سیاسی قائدین نے پرسہ دیا ۔ آج بغیر مذہب و ملت کے لوگوں نے آخری دیدار کیا اور آج آخری رسومات بھی انجام دئے گئے ۔