انتقال

حیدرآباد 31 جنوری (راست) جناب محمد معین الدین معتمد مسجد معراج کرما گوڑہ ریٹائرڈ سینئر کمپوزیٹر گورنمنٹ سنٹرل پریس چنچل گوڑہ کا مختصر علالت کے بعد 29 جنوری بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد معراج میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم، جناب ادریس وائس پرنسپل ایم ایس کالج کے والد تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9032161421 پر ربط کریں۔
محترمہ انور جہاں بنت جناب خواجہ معین الدین مرحوم اہلیہ جناب غلام رسول اعظم کا مختصر علالت کے بعد بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد بہادر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع بہادر پورہ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر جامع مسجد بہادر پورہ میں 31 جنوری کو منعقد ہوئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989634264 پر ربط کریں۔
m جناب سید فضل اللہ حسینی ولد جناب سید امان اللہ حسینی مرحوم ساکن ملے پلی کا 29 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29 جنوری کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 040-23342786 ، 7673974733 پر ربط کریں۔
الحاج احمد مظفرالدین موظف سپرنٹنڈنٹ پی ڈبلیو ڈی خیریت آباد ساکن مادنا پیٹ یاقوت پورہ ولد الحاج محمد عبدالرؤف مرحوم کا بعمر 68 سال انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 3 دختران شامل ہیں۔ وہ جناب احمد رفیع الدین گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول سوماجی گوڑہ مقطعہ مدار (خیریت آباد منڈل) کے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7416129735 یا 9849476157 پر ربط کریں۔