انتقال

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد مسعود ولد جناب غلام محمود مرحوم ساکن نیو ملے پلی کا 30 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 31 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد ملے پلی بڑی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرات یوسفینؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985808084 یا 9160525917 پر ربط کریں ۔۔

جناب خواجہ محمد امین الدین ولد جناب خواجہ زین العابدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر چوک کی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قطب عالم میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 31 جنوری اتوار کو مسجد قطب عالم میں بعد نماز عصر مقررہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9912250532 یا 9966062804 پر ربط کریں۔

00 جناب محمد اسحاق ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم مؤظف ملازم محکمہ پولیس کا 30 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قباء مراد محل تالاب کٹہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ میر مؤمن عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 31 جنوری اتوار کو بعد عصر مسجد قباء مراد محل تالاب کٹہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9985862581 ، 9052025446 پر ربط کریں۔