انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد منیر ولد جناب غلام محمد مرحوم ساکن قدیم ملک پیٹ کا 28 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 29 جنوری کو بعد نماز جمعہ مسجد عثمانیہ پرنس باڈی گارڈ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 30 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032224103 ۔ 8121121572 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    نواب مہتاب علی خاں مرحوم کی اہلیہ محترمہ رسول خاتون طاہرہ کا 29 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بمکان نواب صفدر علی خاں پر بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین حظیرہ حضرت بندگی میاں شاہ قاسمؒ مجتہد گروہ ، مشیر آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزند نواب صفدر علی خاں اور نواب مظہر علی خاں کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9849078647 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد اکبر ولد جناب محمد افضل مرحوم ساکن بورا بنڈہ کا بعمر 45 سال 28 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محبوبیہ بورا بنڈہ میں 28 جنوری کو بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 30 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد محبوبیہ بورا بنڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885236759 ۔ 8019624591 پر ربط کریں ۔۔