انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ مریم بانو دختر نواب عنایت جنگ کا 27 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید حیدر آغا نے پڑھائی ۔ تدفین ان کے آبائی مقبرہ واقع دامن کوہ مولا علی میں ہوئی ۔ مجلس عزاء 29 جنوری بروز جمعہ شام سات بجے حسینیہ نواب عنایت جنگ میں منعقد ہوگی ۔۔

٭٭    جناب محمد محمود علی ولد جناب محمد محبوب علی مرحوم کا انتقال 27 جنوری کو بعد نماز عشاء ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد معراج ، کرما گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885511474 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    ثمینہ بیگم بنت سید علی مرحوم زوجہ نواب میر زاہد علی خاں موظف ایچ ایم ٹی کا حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد پلٹن ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان ضیا گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد پلٹن ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959157181 پر ربط کریں ۔۔