انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب میر اظہر علی ارشد ولد جناب میر احمد علی مرحوم ساکن دبیر پورہ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد وزیر النساء روبرو درگاہ کملی والے شاہ صاحب دبیر پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد یسین جنگ دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160439898 پر ربط کریں ۔۔

٭ ( راست ) جناب سید لائق علی حسینی فرزند جناب سید منیر علی حسینی مرحوم ساکن رنگ  روڈ مہدی پٹنم کا بعمر 70 سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 جنوری بروز جمعرات مسجد قطب شاہی، رنگ روڈ،  پلر نمبر 90 میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاؤنی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر ڈاکٹر فرحین حسینی شامل ہیں۔ تفصیلات9553419795 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭ ( راست ) الحاج سید جمیل ہاشمی ساکن کنگ کوٹھی ولد جناب سید نذیر الدین ہاشمی مرحوم کا بعمر 48سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28جنوری کو بعد نماز ظہر  جامع مسجد کنگ کوٹھی میں ادا کی جائے گی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرات یوسفینؒ میں عمل میں آئے گی۔ وہ جناب سید کلیم ہاشمی چیف اڈمنسٹریٹر شاداں گروپ آف ایجوکیشن اور ڈاکٹر سید تعرج ہاشمی کے بڑے بھائی اور جناب محمد زین العابدین کے بہنوئی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند سید عبدالحنان ہاشمی اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9848089000 ، 9177707474 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

حیدرآباد 27 جنوری (راست) جناب محمد خالد موظف کوالٹی کنٹرول آفیسر ایچ اے ایل کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد معروف علی شاہ عثمان پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 28 جنوری بعد نماز عصر مسجد معروف علی شاہ عثمان پورہ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 9391005310 یا 9393748575 پر ربط کریں۔