حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ محمد بیگم عمر 66 سال زوجہ جناب غلام مصطفی مرحوم مقطعہ دار پاکھال ( الوال ) دختر میر غلام صمدانی مرحوم مقطعہ دار منگل پلی کا 18 جنوری کو کراچی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین کراچی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441244710 ۔ 9441661885 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سراج احمد خاں ولد امتیاز احمد خاں مرحوم ساکن چنچل گوڑہ کا بعمر 68 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد دولہے خاں نواب چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان آبدار خانہ میں کی گئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر جامع مسجد دولہے خاں نواب میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848850200 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : سید لیاقت حسین علوی زوار ابن سید ظہیر حسین علوی کا انتقال ہوا جن کی میت انہی کے مکان سنتوش نگر سے اٹھائی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب 12 ربیع الثانی 7 بجے شام بمقام سائبان پنجتن ، پنجتن کالونی مقرر ہے ۔ مہمان ذاکر اہلبیت ظفر عراقی ( ممبئی ) بیان کریں گے ۔ تفصیلات کیلیے 9700836514۔ 9247460939 پر ربط کریں ۔۔