انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری ( راست ) جناب محمد عبدالقادر موظف ہیلت آفیسر محکمہ صحت و طبابت ، نلگنڈوی ، ساکن جیانگر کالونی سعید آباد ولد جناب محمد سردار مرحوم کا گزشتہ دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد گول قبرستان واقع عثمان پورہ متصل مسلم میٹرنیٹی ہاسپٹل میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 جنوری بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے ۔ مرحوم مسرس محمد وحید انور انجینئر کے والد اور ایم اے ماجد سینئر صحافی کے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9652343278 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔