انتقال

سنگاریڈی11 ؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امیر مقامی جماعت اسلامی سنگاریڈی جناب محمد غوث محی الدین و محمد ضیاء الدین محمدی خطیب مدینہ مسجد نعل صاحب گڈہ ‘ سنگاریڈی کی والدہ محترمہ کنیز فا طمہ زوجہ محمد شریف الدین مرحوم کا 29 ربیع الا ول بروز ہفتہ مختصر سی علا لت کے بعد انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد دیندار خان میں عمل میں آئی اور تدفین بڑے قبرستان سنگاریڈی میں عمل میں آئی ۔جس میں رشتہ داروں ‘ دوست احباب ‘ ملی و مذہبی‘ سماجی ‘ سیاسی قائدین کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پسماندگان میں 8 لڑکے اور دولڑکیاں ہیں ۔مرحومہ ایم جی ۔ انور صدر ایم پی جے ضلع میدک و محمد ریاض الدین نا ظم علاقہ شمالی تلنگانہ کی سمدن تھیں ۔مزید تفصیلات کیلئے سیل فون نمبر 9849012509 پر ربط پید ا کیا جا سکتا ہے۔