انتقال

 
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب احمد میر خاں ولد جناب محمد میر خاں مرحوم ایکس سرویس مین صوبیدار انڈین آرمی کا 4 جنوری بروز پیر دوپہر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل 5 جنوری کو بعدنماز ظہر مسجد چیونٹی شاہؒ عثمان پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین گول قبرستان عقب مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل عثمان پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849927397 ۔ 8019786613 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج حکیم محمد عبدالجبار قادری بیابانی موظف چیف میڈیکل آفیسر نظامیہ صدر شفا خانہ ولد جناب محمد شرف الدین خلف حضرت الشیخ پیر طریقت سید شاہ نجی اللہ بیابانی الرفاعی القادریؒ کا 22 ربیع الاول کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین احاطہ خانقاہ روحی بیابانیؒ واقع شرف باغ پہاڑی شریف میں عمل میں آئی ۔ مرحوم مجرد تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعدنماز عصر جامع مسجد جودھری میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849926321 ۔ 8801935826 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج حفیظ منیر الدین قادری موظف صدر منتظم سٹی سیول کورٹ حیدرآباد ولد قاری احمد محی الدین قادری مرحوم شادنگری سابق امام و خطیب مسجد محمود حسینی شاد نگر کا 4 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 جنوری کو بعد نماز ظہر جامع مسجد العرب حمودیہ بھوانی نگر تالاب کٹہ روڈ نمبر 3 میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین تکیہ بڈھن شاہ دودھ باولی کبوتر خانہ روڈ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948020912 ۔ 9849333881 پر ربط کریں ۔۔

** جناب سید انور احمد ولد جناب سید فقیر احمد (مرحوم) سابق ملازم بن لادن ٹیلی کمیونکشین (ریاض) سعودی عرب کا 4 جنوری بروز پیر انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ 5 جنوری بروز منگل کو بعد نماز ظہر مسجد دھوبن آغا پورہ میں ادا کی جائے گی اور تد فین قبرستان درگاہ حضرت سردار بیگ صاحبؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7799372250, 8712388814 پر ربط کریں۔