حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید برہان الدین ولد جناب سید منیر الدین مرحوم سابق اردو ٹیچر مدرسہ ماڈرن اسکول نمبولی اڈہ ، کاچی گوڑہ کا انتقال یکم جنوری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ٹھگی جیل نمبولی اڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد ٹھگی جیل عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 3 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد ٹھگی جیل میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948870383 ۔ 9290443606 پر ربط کریں ۔۔
محترمہ قمرجہاں زوجہ ڈاکٹر سید اطہر حسین مرحوم ریجنل ڈائرکٹر میڈیکل اینڈ ہیلت سرویسیس اے پی و ہمشیرہ پروفیسر جعفر نظام سابق وائس چانسلر کا 2 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد نانا باغ بشیر باغ لبرٹی میں ادا کی گئی اور تدفین عالمگیر قبرستان بشیرباغ لبرٹی میں عمل میں آئی۔ زیارت 3 جنوری اتوار کو 4.30 بجے دن مسجد نانا باغ بشیرباغ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں ڈاکٹر مظہر حسین ڈائرکٹر کووا و ڈائرکٹر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد، سید ذاکر حسین ڈائرکٹر سالارجنگ میوزیم، سید مظفر حسین اور ایک دختر محترمہ انجمن ریاض شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9000068605 یا 9394544244 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد معین الدین پٹیل ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم کا 2جنوری کو قلب پر حملہ کے باعث بعمر 68 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3جنوری بروز اتوار صبح 10بجے جامع مسجد محمدیہ ریاست نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒمیں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-24341102 یا 9676676879 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 3 جنوری (راست) الحاج محمد عبدالستار نوید صاحب موظف انجینئر محکمہ آر اینڈ بی ولد الحاج ڈاکٹر محمد فاروق مرحوم ساکن سلیم نگر کالونی ملک پیٹ کا بعمر 70 سال قلب پر حملہ کے بعد آج بوقت عشاء انتقال ہوگیا۔ مرحوم ، مولانا صحوی شاہؒ کے بڑے داماد تھے۔ نماز جنازہ 4 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد کریم اللہ شاہؒ بیگم بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین غوثی چمن بیگم بازار میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9393000777 (محمد مظفر) ، 9393233226 (احسن) سے ربط کریں۔