حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : ڈاکٹر محمد کلیم الرحمن ولد جناب محمد خلیل الرحمن مرحوم کا بعمر 70 سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ مسجد عزیزیہ ( مہدی پٹنم ) میں بعد نماز عصر حامد محمد خاں امیر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ تدفین قبرستان آصف نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ تدفین و نماز جنازہ میں جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد و اضلاع کے ارکان ، کارکنان ، وابستگان و رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ تفصیلات کے لیے 9985352555 اور 9989735063 پر ربط کریں ۔۔
٭ جناب عبدالقادر جیلانی ولد محمد مولانا مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6اگسٹ بعد نماز ظہر مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ 8اگسٹ بعد نماز عصر مسجد معراج کرماگوڑہ میں مقرر ہے۔
دوحہ قطر میں انتقال
حیدرآباد۔/5اگسٹ، ( راست) جناب محمد عبدالعزیز کے فرزند مسٹر محمد جعفر 28سال، ساکن چندرائن گٹہ حال مقیم دوحہ قطر کا گزشتہ ماہ 10جولائی کو انتقال ہوگیا تھا۔ میت 7 اگسٹ کی صبح ذریعہ طیارہ حیدرآباد لائی جارہی ہے۔ نماز جنازہ 7اگسٹ کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی۔ مزید معلومات فون نمبر 9247416715 ، 9542235103 پر حاصل کرسکتے ہیں۔