حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ عائشہ خاتون زوجہ جناب عابد حسین خاں مرحوم کا یکم جنوری 2016 کو قبل فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد بلال روڈ نمبر 5 بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین بھی اسی مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9247497492 ۔ 9603702816 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ شہنشاہ بنت جناب سید ابراہیم زوجہ جناب محمد حسین مسعودموظف گریڈ ون میڈیکو سوشیل ورکر کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جمعہ نماز جنازہ کے بعد تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر احمد نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 3 جنوری بروز اتوار بعد نماز عصر احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین لڑکے ڈاکٹر اطہر مسعود حال مقیم امریکہ ، ارشد مسعود ( جدہ ) ، ڈاکٹر عروج مسعود پروفیسر سیول دکن کالج آف انجینئرنگ شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے فون 9849066015 ، 9490189876 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔ یکم جنوری (راست) جناب محمد ضیاء الدین ولد محمد ولی الدین مرحوم کا آج انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ 2 جنوری کو بعد نماز ظہر بڑی مسجد درگاہ حضرت احمد بادپا فرسٹ لانسرز میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9908520778 پر ربط پیدا کریں۔
حیدرآباد۔ یکم جنوری (راست) الحاج محمد شریف الدین حسین ولد محمد حسین مرحوم ریٹائرڈ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کا آج بارہ بجے دن قلب پر حملہ کے باعث بعمر 79 سال انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد غوثیہ فرحت نگر میں ادا کی گئی، جب کہ تدفین قبرستان متصل مسجد یسین جنگ دبیرہ پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سوم اتوار 3 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد غوثیہ فرحت نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9701250222 پر ربط پیدا کریں۔