حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاجہ حبیب النساء بیگم بنت جناب محمد کریم الدین مرحوم خطیب دڑکی و زوجہ الحاج محمد خواجہ علی ملازم نظام شوگر فیکٹری شکر نگر کا 30 دسمبر بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں 31 دسمبر کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ مسجد کمیلہ یاقوت پورہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9502924520 ۔ 9603018825 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ مریم صدیقہ زوجہ جناب سید نجم الدین حسن موظف کمرشیل ٹیکس آفس کا انتقال 30 دسمبر کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ 31 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد قریش کاچی گوڑہ میں ادا کی گئی اور قبرستان قادری باغ عنبر پیٹ میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم جنوری کو بعد نماز عصر مسجد قریش میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949494485 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔/31ڈسمبر، (راست ) جناب محمد سعادت علی سرور آر ٹی اے ایجنٹ فرزند جناب غلام مصطفی علی مرحوم زمیندار موضع گنڈویٹ تعلقہ یلاریڈی ضلع نظام آباد کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین مغلپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ ریاست نگر میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 2جنوری بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین مغلپورہ میں مقرر ہے۔ مرحوم ، جناب باسط علی یاور ایڈوکیٹ اور جناب محمد واجد علی کے حقیقی بھائی تھے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848280608 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔31 دسمبر (راست) محمد سعادت علی سرور ولد غلام مصطفی علی کا انتقال جمعرات کو ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صلاح الدین خان مغلپورہ پانی کی ٹانکی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ برہنہ شاہؒ میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز ہفتہ بعدنماز عصر مسجد صلاح الدین میں مقرر ہے۔ مرحوم محمد واجد علی اور محمد باسط علی یاور ایڈوکیٹ کے چھوٹے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989037868 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
جناب محمد معین الدین خان وظیفہ یاب تحصیلدار ولد جناب محمد بھکن خان کا آج بعمر 98 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی گئی۔ تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 2 جنوری بروز ہفتہ مسجد محمدیہ ،ٹی وی ٹاور میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9246109656 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔