حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( راست ) : محمد اعجاز اللہ اے سی ٹیکنیشن فریج میکانک دبیرپورہ کا 29 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد شطاریہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین سید صاحبؒ درگاہ میں ہوئی ۔ فاتحہ سیوم 31 دسمبر بروز جمعرات شام 4 بجے مسجد شطاریہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9347003024 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب خواجہ فخر الدین سیول انجینئر مقیم لندن فرزند جناب خواجہ منیر الدین کا 28 دسمبر کو لندن میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین وہیں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ، حضرت سید شاہ فصیح اللہ حسینی بغدادی سجادہ نشین درگاہ حضرت خدانما حسینی چنچولی کے داماد تھے ۔ تفصیلات کے لیے 00447878963584۔ 00442086830707 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ چنتل بستی کے معروف سوشیل لیڈر غنی خاں ولد خواجہ خاں مرحوم بعمر 60 سال کا آج بروز منگل 29 دسمبر بوقت 1-30 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 دسمبر بعد نماز فجر مسجد فیصل سالم مانصاحب ٹینک متصل گولکنڈہ ہوٹل ادا کی جائے گی ۔ تدفین فرسٹ لانسر درگاہ سید احمد بادپاؒ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 9000502883 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ خواجہ بیگم زوجہ جناب اشرف علی خاں ( اشرف موٹر پبلک گارڈن نامپلی ) کا آج صبح 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شاہی باغ عامہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان حضرت میر مومن صاحبؒ ، سلطان شاہی عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 31 دسمبر 4 بجے قبل از عصر مسجد شاہی ، باغ عامہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لیے 9246531313 پر ربط کریں ۔۔